ہمارے بارہ میں

ہمارے بارہ میں

المصطفی اوپن( آنلائن) یونیورسٹی ایک علمی ثقافتی اور بین الاقوامی ادارہ ہے کہ جو اسلامی علوم، بشریات اور سماجیات کی توسیع کے مقصد کے تحت، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے، دنیابھر کے تمام خواہشمند افراد کے لئے بغیر کسی مذہب، قومیت، جنس اور جغرافیائی محدودیت کے، اسلامی علوم اور بشریات کو حاصل کرنے کے لئے سائیبر اسپیس میں موقع فراہم کیا ہے تاکہ  پرہزگار و پرعزم  دانشوروں اور ماہرین کی تربیت کے ذریعہ اسلام محمدی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تبلیغ، تفسیر اور ترویج ہوسکے اور تمام لوگ، خالص اسلامی تعلیمات اور قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی ہدایت سے آشنا ہو سکیں۔

مقام اور اعتبار:

یہ یونیورسٹی، المصطفی (ص)انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر نظر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تعلیمات، تحقیقات اور ٹکنالوجی سے رسمی اجازت نامہ(لائیسنس) حاصل کرکے سرگرم عمل ہے اور اس کے علمی اسناد، بین الاقوامی اعتبار سے ہمکنار ہیں۔

مقصد تاسیس اور مشن

اسلامی علوم اور بشریات کے میدان میں پرہیزگار اور پرعزم دانشوروں کی تربیت؛

سائیبر اسپیس میں مختلف زبانوں میں جذاب اور عملی  (مفید)مواد کی اشاعت کے ذریعہ دین مبین اسلام اور تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کی دنیا بھر میں ترویج کرنا؛

المصطفی(ص) یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد کے لئے مزید تحصیل علم کے لئے ورچوئل طور پر علمی حمایت اور سہولت فراہم کرنا۔

اس یونیورسٹی کے مخاطبین

دنیا بھر کے مسلمان بغیر کسی مذہب و قومیت کی قید کے؛

مختلف ادیان، قوم اور ممالک سے اسلامی ثقافت اور تعلیمات کے خواہشمند افراد؛

معاشرے کے مختلف طبقوں اور سطحوں کے افراد چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین۔( یونیورسٹی سے متعلق ہوں یا عام انسان ہوں)

تعلیمی کورسز

اس علمی تربیتی ادارہ نے کوشش کی ہے کہ مختلف تعلیمی سطحوں؛ اسوسی ایٹ، بیچلر، ماسٹر اور مختصر دورانیہ  کورسز کے لئےمتنوع اور مفید کورسز کو مرتب  اور نافذ کر کے دنیا بھر کے تمام معزز خواہشمنوں کی ضرورتوں اور تقاضوں کو پورا کرے۔

المصطفی(ص) اوپن یونیورسٹی کے بنیادی امتیازات:

سائیبر اسپیس میں اسلامی علوم اور بشریات کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ۱۰ سال سے زیادہ عرصہ کا تجربہ اوردرخشاں  سابقہ؛

تعلیمی سطوح ؛ اسوسی ایٹ، بیچلر اور ماسٹر میں متنوع اور ہمگیر کورسز؛( فقہ اور قانون، قرآن و حدیث، اخلاق اور تربیت، فلسفہ، کلام اور عرفان، اسلامیات، تاریخ اور تمدن، ادیان اور مذاہب، زبان و ادب، بشریات اور سماجیات وغیرہ)

معزز مخاطبین کی ضرورتوں کے مطابق طرح طرح کے مختصر دورانیہ کورسز کا اہتمام؛

تعلیم و تربیت اور مواصلات(کمیونیکیشن) سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے لیس؛

معتبر علمی منابع تک آنلائن دسترسی؛

دنیا کی زندہ زبانوں میں تعلیمی پروگرامز کا انعقاد؛

ماہر اساتذہ سے علمی مشورہ کی سہولت؛

بین الاقوامی سطح پر معتبر ڈگری عطا کرنا۔

تعلیم کا طریقہ

ورچوئل یونیورسٹی میں تعلیم، فاصلاتی تعلیم کے جدید طریقوں سے استفادہ کے ذریعہ منجملہ انٹرنیت، موبائل کے نظام اور تعاملی صورت میں ہے۔ اس روش میں، نام نویسی، یونٹ کا انتخاب، تعلیمی تشخیص، تعلمی سہولیات، تحقیقی اور ثقافتی سہولیات کو پیش کرنے کے مراحل مشینی طریقہ کار کی صورت میں انجام پاتے ہیں اور طلباء، غنی، متنوع اور جذاب مواد کے ذریعہ کہ جو انھیں دیا جاتا ہے، اور چنندہ اور ماہر اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ قدم بہ قدم علم و فضیلت کی بلندیوں کی طرف بڑھتے ہیں اور حیات بخش اسلامی تعلیم کے سایہ میں بہتر زندگی اور خود اعتمادی حاصل کرتے ہیں۔

تعلیمی شعبے:

شعبۂ قرآن و حدیث

شعبۂ اسلامیات

شعبۂ فقہ اور قانون

شعبۂ اخلاق اور اسلامی تربیت

شعبۂ فلسفہ اور کلام

شعبۂ ادیان اور مذاہب

شعبۂ زبان اور ادب

شعبۂ سماجیات

جغرافیائی محل وقوع

یونیورسٹی کا مرکزی دفتر اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں ہے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اس کے شعبے اور نمائندگی کے دفاتر ہیں۔

ہم سے رابطہ

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

+98 25 32114115

ہمیں پہچنوائیے!

ہمیں پہچنوائیے!

سوشل میڈیا

آنلاین گفتگو

x

خبرنامہ میں رکنیت