آنلائن تعلیم کی ضرورت

آنلائن تعلیم کی ضرورت

حضوری تعلیم کی محدودیتیں اور لوازمات اور اسی طرح علم و فن کو حاصل کرنے کے خواہشمندافراد کے تقاضے، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ہوتی ترقی ، مؤثر  اور خلاق تعلیم کے لئے نئے نقاط نظر قائم کرنے  اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی آرزو کے محقق ہونے کا سبب بنی۔انھیں نو ظہور مواقع میں سے ایک انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم (E- Learning)ہے۔ اس تعلیمی روش میں رضاکاروں کے داخلہ اور تشخیص، درسی یونٹ کا انتخاب، دروس کو فراہم کرنا، استاد اور شاگرد کے مابین سوال وجواب، امتحانات اور تعلیمی تشخیص، تعلیمی تحقیقی خدمات کو پیش کرنے کے تمام مراحل، الیکٹرانک صورت میں انجام پاتے ہیں اور طلباء، بغیر کسی زمانی اور مکانی محدودیت کے فراہم شدہ مواد تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اساتذہ اور مدیران بھی اس تعاملی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے کہ جو ان کے اختیار میں ہے، طالب علموں کی ترقی کی مقدار کو  اچھے سے سمجھ اور پرکھ سکتے ہیں اور ان کے لئے فردی یا گروہی شکل میں درسی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

اس یونیورسٹی میں معزز مخاطبین کی ضرورتوں کے مطابق متنوع تعلیمی پروگرام تیار کئے گئے ہیں جن کو آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں:

الف: تعلیم کی مختلف سطوح (ایسوسی ایٹ، بیچلر، ماسٹر)میں متنوع مضامین:

اس پروگرام میں اسلامی علوم اور بشریات کے مختلف مضامین منجملہ قرآن اور حدیث، فقہ اور قانون،  کلام، فلسفہ اور عرفان، اسلامیات، معرفت تشیع، فارسی ادب، اخلاق اور اسلامی تربیت کو مختلف تعلیمی سطحوں میں تیار کر کے مختلف زبانوں میں انھیں پیش کیا جاتا ہے۔

تعلیمی سطح

توضیحات

ایسوسی ایٹ

یہ تعلیمی دورہ(کورس) حد اقل چار سمسٹرس(Term)میں انجام پاتا ہے اور اس کورس کے اختتام پر طلباء کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تعلیم سے منظور شدہ ایسوسی ایٹ کی ڈگری دی جاتی ہے۔

بیچلر

یہ کورس کم سے کم آٹھ سمسٹرس(Term)میں مکمل ہوتاہے اور اس کورس کے اختتام پر طلباء کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تعلیم سے منظور شدہ بیچلر کی ڈگری دی جاتی ہے۔

ماسٹر

یہ تعلیمی دورہ(کورس) حد اقل چار سمسٹرس(Term)ہوتا ہے اور اس کورس کے اختتام پر طلباء کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تعلیم سے منظور شدہ ماسٹر کی ڈگری دی جاتی ہے۔

ڈاکٹریٹ(PhD)

ابھی تک اسلامی جمہوریہ ایران میں ورچوئل(آنلائین) ڈاکٹریٹ کے لئےکوئی اجازت نامہ (لائیسنس)جاری نہیں ہوا ہے، جیسے ہی وزارت تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی سےاجازت نامہ حاصل ہوگا بلافاصلہ یہ کورس بھی عملی جامہ پہنے گا۔

ب۔مختصر دورانیہ کورسز

  • اس طرح کا تعلیمی پروگرام، دنیا بھر کے مخاطبوں کے طبقوں، لگاؤ اور ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متنوع اور مفید کورسز کی صورت میں تیار کیا گیاجاتا ہے۔
  • اس طرح کے کورس کا امتیاز یہ ہے کہ اس کے موضوعات متنوع اور عملی(پریکٹکل) ہوتے ہیں اور اس کی مدت، مختصر ہوتی ہے۔
  • ہر کورس کے اختتام پر یونیورسٹی کی طرف سے توثیق شدہ سند دی جائے گی۔

کورسز اور پروگراموں کا لینک(سایٹ کے متن میں آئے گا)

ج۔  حوزات علمیہ قم اور نجف اشرف کے دروس

المصطفی(ص) کے مخاطبین کی ایک بنیادی خواہش، معتبر شیعہ حوزات علمیہ کے دروس کو حاصل کرنے کا امکان فراہم ہونا ہے۔ اوپن یونیورسٹی نے اس شعبہ کو قائم کر کے کوشش کر رہی ہے کہ حوازات علمیہ قم اور نجف اشرف کے مشہور اساتذہ کے دروس کو خواہشمند افراد تک پہونچا سکے۔

کورسز اور پروگراموں کا لینک(سایٹ کے متن میں آئے گا)

د۔حوزہ(دینی تعلیم کا عظیم مرکز) کا تعلمی  نظام چار سطحوںمیں

اس یونیورسٹی کے بنیادی امور میں سے ایک، حوزہ میں رائج چار سطوح؛ سطح ایک، سطح دو، سطح تین، سطح چار کی صورت میں تعلیمی نظام کو قائم کرنا ہے کہ جس پر عمل درآمد،  بجٹ اور اعتبار کے فراہم ہونے کی صورت میں آئندہ دو سال کے اندر ہوگا۔ یہ دورہ(کورس) المصطفی(ص) کے طلاب سے مخصوص ہے۔

ہ۔زبان فارسی کا تعلیمی کورس

یونیورسٹی کے دلچسپ اور مفید کورسز میں سے ایک، فارسی جیسی قدیم اور غنی زبان سے لگاؤ رکھنے والے افراد کو فارسی سیکھانے کا کورس ہے۔

یہ کورس ۳ سہ ماہی سمسٹر(۹ مہینہ) پر مشتمل ہے اور طالب علم اس کورس کو کامیابی سے پورا کرنے کے بعد فارسی پڑھنے،لکھنے، بولنے اور سننے جیسی چار طرح کی مہارتوں کا مالک ہوجاتا ہے اور پھر فارسی متون کے مطالعہ کے ذریعہ اسلامی اور فارسی ادب و تمدن تک رسائی حاصل کرتا ہے اور فارسی زبان ممالک منجملہ ایران، افغانستان اور تاجیکستان کا سفر کر کے ا۵۰ میلین فارسی زبان افراد سے آسانی سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔

اس کورس کو مکمل کرنے والے طلباء کو یونیورسٹی کی تقثیق شدہ ڈگری سے نوازا جاتا ہے۔

ہم سے رابطہ

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

+98 25 32114115

ہمیں پہچنوائیے!

ہمیں پہچنوائیے!

سوشل میڈیا

آنلاین گفتگو

x

خبرنامہ میں رکنیت